عبدالستار ایدھی، کراچی میں سماجی کارکن اور انسان دوست شخصیت، سندھ

عبدالستار ایدھی، کراچی میں سماجی کارکن اور انسان دوست شخصیت، سندھ

Share

abdul-sattaredhi-social-worker-and-philanthropist-in-karachi-sindh

 

"میں اب 85 برس کا ہو چکا ہوں اور میں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی ہے جو یتیم خانے چلانے سے لے کر ایمبولنس کی مفت خدمات تک وسیع ہے۔ پاکستان کے لوگ میرے اس کام کو تسلیم کرتے ہیں جو میں نے اب تک کیا ہے اور خدا کے فضل سے وہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ میں پولیو ویکسین کے بارے میں وسیع پیمانے پر پھیلائی گئی افواہوں کا سد باب کرتا ہوں ۔ میں ذرائع ابلاغ اور دیگر فورمز پر یہ پیغامات جاری کرتا ہوں کہ پولیو ویکسین محفوظ ہے۔ میں نے 1,800 ایمبولنسوں پر مشتمل بیٹرے کو بھی تمام پولیو مہموں کے دوران گشتی ویکسی نیشن یونٹس کے طور پر کام کرنے کی پیش کش کر رکھی ہے۔ پاکستان بھر میں 300 سے زائد انسانیت کی خدمت کرنے والے مراکز صحت پر پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔ انشااللہ، پولیو کا پاکستان سے خاتمہ ہو کر رہے گا، لیکن اس کے لئے ہم سب کو لگن اور ایمان داری سے کام جاری رکھنا ہو گا۔"