عبدالوہاب، کوئٹہ میں کمیونٹی کی بزرگ شخصیت اور ایک سیاسی جماعت کا کارکن، بلوچستان

عبدالوہاب، کوئٹہ میں کمیونٹی کی بزرگ شخصیت اور ایک سیاسی جماعت کا کارکن، بلوچستان

Share

abdul-wahab-community-elder-and-member-of-a-political-party-in-quetta-balochistan

 

"میں گزشتہ دو برس سے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی حمایت کر رہا ہوں اور میرا کردار لوگوں کو یہ ویکسین تسلیم کرنے پر قائل کرنا ہے۔ یہ بہت مشکل کام ہے لیکن کمیونٹی میں مقبول ہونے کی وجہ سے اور لوگوں سے سیاسی وابستگی رکھنے کے ناطے لوگ میری بات سن لیتے ہیں۔ میں انکار کو اقرار میں بدلنے اور خاندانوں کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب رہا ہوں کہ جب پولیو کی ٹیمیں ان کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کے لئے آئیں تو وہ لازمی طور پر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کر لیں۔ میں جس علاقے سے تعلق رکھتا ہوں وہاں 1,500 سے زائد انکاری کیسز موجود تھے، لیکن میری کوششوں کی بدولت صرف 500 کیسز باقی رہ گئے ہیں اور ہم ان پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

پولیو، نہ صرف نفسیاتی مسائل بلکہ زندگی بھر کی جسمانی معذوری کی وجہ بنتا ہے۔ جب میں اپنی کمیونٹی میں کسی بچے کو اس تکلیف سے گزرتا ہوا دیکھتا ہوں تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے، خصوصاً جب کہ اس کی روک تھام کی جا سکتی تھی۔"