غزالہ مشتاق، پشاور میں سوشل موبلائزر، خیبر پختون خواہ

غزالہ مشتاق، پشاور میں سوشل موبلائزر، خیبر پختون خواہ

Share

 

"میرا کام پولیو کے بارے میں کمیونٹیوں میں احساس اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ پولیو کی ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو ویکسین پلوانے پر رضامند ہو جائیں۔ میں ایک پیغام رساں ہوں اور میں لوگوں کو ویکسین سے انکار کے نقصانات کے بارے میں مطلع کرنے کے ساتھ ساتھ ان نتائج سے بھی آگاہ کرتی ہوں جو پاکستان اورباقی ماندہ دنیا کو بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔ ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے بہت قریب آ چکے ہیں۔ میں ہمیشہ لوگوں کو یہ بتاتی ہوں کہ ہم صرف ان دو ممالک میں سے ایک ہیں جہاں ابھی تک پولیو ختم نہیں ہو سکا۔ اس بات سے قطع نظر کہ ویکسین سے انکار بچوں کے مستقبل کو خطرے سے دوچار کرتا ہے، میں لوگوں کو یہ بھی یاد دلاتی ہوں کہ اگر ہم نے اس وائرس سے جان نہ چھڑائی تو پاکستان کو سفری پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔"