جان محمد، ضلع شرقی کراچی میں ضلعی صحت کارابطہ کار افسر، سندھ

جان محمد، ضلع شرقی کراچی میں ضلعی صحت کارابطہ کار افسر، سندھ

Share

 

"میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ پولیو ہماری بدنامی کا باعث ہے کیوں کہ ہم ان دو ممالک میں سے ایک ہیں جو اب تک پولیو وائرس سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے، باوجود اس کے کہ باقی ماندہ دنیا کی طرح ہم اس کے خاتمے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر ہم پولیو کا خاتمہ نہیں کر پاتے، تو یہ مرض دوسرے ممالک تک پہنچ کر ہماری بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔ پولیو کا خاتمہ ہمارے بچوں اور معاشرے اور پوری دنیا کے مستقبل کے لئے ضروری ہے۔ میں پولیو کے بارے میں، خصوصاً اپنی اس کمیونٹی میں جہاں کہ میں رہتا ہوں، آگہی پھیلانے کے لئے جدوجہد کرتا ہوں۔ میں ورکشاپس منعقد کرتے ہوئے یہ آگہی پیدا کرتا ہوں اور ٹیموں کو انکار کے کیسز کو اقرار میں بدلنے کی تربیت دیتا ہوں۔ حالانکہ میں بہت سے مختص علاقوں میں کام کرتا ہوں، پھر بھی میں، جو کچھ میرے ارد گرد ہو رہا ہے، اس کے بارے میں آگہی فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔"