رخسانہ شاہ، کوئٹہ میں پولیو زدہ 13 سالہ رضاکار طالبہ، بلوچستان

رخسانہ شاہ، کوئٹہ میں پولیو زدہ 13 سالہ رضاکار طالبہ، بلوچستان

Share

 

"میں پولیوکی وجہ سے پیدا ہونے والی معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں۔ میں نے ایک سال پہلے پولیو پروگرام کی حمایت کے لئے اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔ میں پولیو کے بارے میں آگہی میں مدد اور اپنے بچوں کو ویکسی نیٹ کروانے میں والدین کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔ جب میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی کامیابی کے لئے کمیونٹی پر زور ڈالتی ہوں تواسے ایک اہم کام تصور کرتی ہوں۔

میں ایک مذہبی خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔ بہت سی خواتین میری والدہ سے مذہبی مسائل پر مشورہ لینے کے لئے میرے گھر آتی ہیں۔ میں اس موقع کو ضائع نہیں کرتی اور انہیں پولیو ویکسین کی اہمیت اور اس مرض کے نتائج سے آگاہ کرتی ہوں جو ان کے بچوں کو زندگی بھر کے لئے مفلوج کر سکتا ہے۔ میں انہیں بتاتی ہوں کہ ویکسی نیشن سے انکار کرنے سے، ان کے بچوں کو میری طرح زندگی بھر کے لئے معذوری کی تکلیف برداشت کرنی پڑ سکتی ہے۔ میں کمیونٹی میں سوشل موبلائزرز کی جانب سے منعقد کردہ کمیونٹی اور اسکول سیشنز میں بھی رضاکارانہ شرکت کرتی ہوں۔