سامرا افضل، لاہور میں براڈکاسٹ صحافی، پنجاب

سامرا افضل، لاہور میں براڈکاسٹ صحافی، پنجاب

Share

 

"میں پولیو کی رپورٹنگ دور دراز کے علاقوں میں کرتی ہوں اور پولیو کے بارے لوگوں کے ذہنوں میں موجود غلط فہمیاں بھی دور کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ میں انکار کرنے والے تمام خاندانوں کو ایک واضح پیغام دینے کی کوشش کرتی ہوں ویکسین سے انکار کے فیصلے سے ممکن ہے وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے ساتھ سمجھوتہ کر رہے ہوں۔ میں جب کبھی پولیو کے شکار کسی فرد سے ملتی ہوں تو ہمیشہ ان کے والدین اور بچے کی تکلیف کے بارے میں سوچتی ہوں جس سے وہ گزر رہے ہوں گے۔ 

لوگوں کے ذہنوں کو تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن ہمیں اپنی انتہائی کوشش جاری رکھنی چاہیئے۔ نجی ذرائع ابلاغ کو چاہیئے کہ وہ صحت کے پروگراموں کے لئے نہ صرف اردو زبان میں بلکہ علاقائی زبانوں میں بھی ایئر ٹائم مختص کریں تاکہ یہ پیغام ایک وسیع پیمانے پر پھیل جائے اور پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کے ہدف میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔"